ریاض ۔ 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فضائیہ نے آج مغرب میں واقع یامبوسٹی پر داغے گئے بالسٹک میزائل کو ناکارہ کردیا جو پڑوسی یمن میں باغیوں کے قبضہ والے علاقہ سے داغا گیا تھا۔ سعودی کی قیادت والی اتحادی فوج کے ترجمان تری الملکی نے ایک بیان دیا جسے سعودی کی سرکاری پریس ایجنسی نے جاری کیا جس کے مطابق داغے گئے میزائل سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔