سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا عنقریب دورۂ پاکستان

اسلام آباد ۔ 8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان توقع ہیکہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ مالی بحران سے دوچار پاکستان میں 15 بلین امریکی ڈالرس مالیت والے پراجکٹس میں سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے۔ دریں اثناء جیو نیوز نے بتایا کہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا ہنوز تعین نہیں کیا گیا ہے۔ یاد رہیکہ پاکستان کی معیشت اس وقت بیحد کمزور ہوگئی ہے اور ملک کے نئے وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ سال اگست میں جب سے اقتدار سنبھالا ہے وہ مالی امداد کیلئے مختلف امیر ممالک کا دورہ کررہے ہیں جن میں سعودی عرب، یو اے ای اور چین کے دورے شامل ہیں جبکہ ماہ اکٹوبر میں سعودی عرب نے پاکستان کی کمزور معیشت کو مستحکم کرنے 6 بلین امریکی ڈالرس کے پیاکیج کا اعلان کیا تھا۔