ریاض۔ 13ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ محمد بن نائف نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران وائٹ ہائوس میں صدر بارک اوباما سے ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر امریکہ میں متعین سعودی سفیر عادل بن احمد الجبیر سمیت اعلیٰ سطحی سرکاری وفد بھی موجود تھا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی وعالمی مسائل بالخصوص شام کے بحران، ایران کے جوہری پروگرام، یمن میں جاری کشیدگی اور القاعدہ کے خلاف جنگ جیسے موضوعات تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں وزیر داخلہ شہزادہ نائف نے امریکی نائب صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کی۔سعودی وزیر داخلہ نے امریکی صدر اور نائب صدر سے ملاقات کے موقع پر خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز کی جانب سے انہیں نیک تمنائوں کا پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔