بیرون ملک جنگ میں شامل ہونے والے شہریوں کے نام مفتی اعظم کا پیام
جدہ ۔ 5 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز الشیخ نے کہا کہ سعودی عرب کے نوجوانوں کو جھوٹے جہادیوں سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔ یہ جھوٹے جہادی ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کر کے سعودی عرب سے باہر جہاد کی لڑائی کے نام پر خونریز کارروائیوں میں ملوث کر رہے ہیں۔ یہ نوجوان جہاد کی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ کر گمراہ ہورہے ہیں۔ جنگ زدہ علاقوں میں اسلام کے دشمن سے لڑنے کیلئے انہیں بھرتی کیا جارہا ہے اور یہ لوگ آسانی سے نشانہ بن رہے ہیں۔
یہ سعودی نوجوان جھوٹے جہادیوں کے جال میں پھنس کر اذیت ناک زندگی سے دوچار ہورہے ہیں۔ مفتی اعظم کا یہ بیان خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے ان انتباہ کے ایک دن بعد آیا ہے کہ سعودی عرب کے باہر مذہبی انتہا پسندی ، نظریاتی گروپ سے مل کر جنگ میں شامل ہونے والے شہریوں کو 20 سال کی جیل کی سزا دینے کا فرمان جاری کیا گیا ہے۔