سعودی میں پہلی مرتبہ ڈبلیوڈبلیوای مقابلے

ریاض ۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) عالمی شہرت یافتہ ریسلرز جان سینا، انڈرٹیکر اور ٹرپل ایچ پہلی بار سعودی عرب میں پہلوانی کے جوہر دکھائیں گے۔ سعودی میں پہلی مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا میدان سجے گا اور ریسلنگ کی دنیا میں شائقین کے دل جیتنے والے معروف ریسلرز اپنی پہلوانی کے جوہر دکھائیں گے۔جدہ میں سجائے گئے ایونٹ گریٹسٹ رائل رمبل کے ریسلنگ رنگ میں مشہور و معروف ریسلر جان سینا، ٹرپل ایچ اور انڈرٹیکر سمیت 50 بڑے بڑے پہلوان اتریں گے۔