سعودی میں عوامی سرمایہ کاری فنڈ کیلئے 100 ارب ریال مختص

ریاض۔ 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)سعودی عرب کے حکمراں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج بدھ کے روز ملکی خزانے سے 100 ارب ریال (26.67 بلین ڈالر) عوامی سرمایہ کاری فنڈ کے لئے مختص کرنے کو منظوری دے دی۔ یہ اطلاع سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے نے سرکاری کے حوالے سے ایک بیان میں دی ہے ۔اس فنڈ کا استعمال اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے ، بالخصوص مقامی منڈیوں میں مواقع پیدا کرنے کے لئے کیا جائے گا، جس سے پرائیویٹ سیکٹر کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ تاہم، بیان میں اس سرمایہ کاری کے وقت اور تاریخ کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی ہے ۔