دبئی۔ یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی سڑکوں پر دیسی ساختہ شراب کی 144 بوتلوں کے ساتھ ایک ہندوستانی شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔ مقامی اخباری اطلاعات کے مطابق پولیس کی پٹرولنگ ویان نے مالاز کے قریب اس ہندوستانی کو اس کی کار کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ کار سے 12 کارٹون برآمد ہوئے جس میں دیسی ساختہ شراب کی 144 بوتلیں موجود تھیں۔
فیس بُک کے استعمال پر اخوان کے 11 کارکن گرفتار
بیان کیا جاتا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے ٹیلیفون پر پولیس کو یہ اطلاع دی تھی جس کے بعد کار کی تلاشی لی گئی اور پتہ چلا کہ یہ ہندوستانی شہری ریاض کے مختلف مقامات پر شراب فروخت کیا کرتا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ اس شخص کو کب گرفتار کیا گیا۔ پولیس کو پتہ چلا ہے کہ شراب کی تقسیم اور فروخت کیلئے استعمال کی جانے والی یہ کار ایک کمپنی سے کرائے پر حاصل کی گئی تھی۔ بعدازاں یہ شخص بروقت کرایہ ادا کرنے یا کار واپس کرنے میں ناکام ہوگیا تھا اور کمپنی نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔ اس کے خلاف شراب کی تیاری اور فروخت کے علاوہ مسروقہ کار کے استعمال جیسے دو الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم نے تمام الزامات کو قبول کرلیا ہے۔
قاہرہ ۔ یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر میں فوجی حمایت یافتہ حکومت نے اخوان المسلمین کے خلاف جاری فوجی کارروائی کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ تک توسیع دے دی ہے۔ حکام نے فیس بُک استعمال کرنے پر اخوان المسلمین کے11 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ان افراد پر فیس پر حکومت اور فوج مخالف تحریک صفحات چلانے کا الزام تھا۔ واضح رہے کہ 2011 ء میں فوجی آمر حسنی مبارک کے خلاف عوامی تحریک میں سوشیل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔