ریاض ۔ 2 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سیکوریٹی فورسیس نے ایک کار پر فائرنگ کرتے ہوئے اسے نہ صرف نذرآتش کردیا بلکہ کار میں موجود دو انتہاء پسندوں کو ہلاک بھی کردیا۔ میجر جنرل منصورالترکی نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیکوریٹی فورسیس نے شیعہ اکثریت والے مستقر قاطف میں ایک مسروقہ کار کا پتہ چلایا جس میں ہتھیار لدے ہوئے تھے اور کچھ دھماکو اشیاء بھی تھیں جس کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ قاطف میں حالیہ دنوں میں تشد کے متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ پولیس نے البتہ اپنی کارکردگی کو منظرعام پر لانے سے گریز کیا لیکن پولیس کی اسی ’’کارکردگی‘‘ کی وجہ سے کار شعلہ پوش ہوئی۔ بہرحال، کار میں موجود ہلاک ہوجانے والے افراد کی شناخت کیلئے تحقیقات جاری ہے۔