سعودی مسجد میں خودکش بمبار کی شناخت

ریاض ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں گذشتہ ہفتہ شیعہ مسجد پر خودکش حملہ کرنے والے کی شناخت کرلی گئی ہے۔ حکومت نے دیگر مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد یا اطلاع فراہم کرنے پر نقد انعام کی پیشکش کی ہے۔ ملک میں دو خودکش حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ خودکش بمبار کی 19 سالہ خالد ایاز محمد وہابی شماری کی حیثیت سے شناخت کی گئی جو سعودی شہری ہے۔