ریاض۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی قیادت، فرد یا خاندان کے خلاف منفی پروپگنڈے کی روک تھام کیلئے قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ہے جس کی سعودی مجلس شوری نے منظوری دے دی ہے۔ ایک عرب اخبار کے مطابق سعودی مجلس شوری کی جانب سے حتمی منظوری کیلئے تیار کردی مسودہ خادم حرمین شریفین کو بھجوا دیا ہے۔ یہ مسودہ 8 دفعات پر مشتمل ہے جس کا مقصد چھیڑ خانی کا سدباب ہے۔ بھیجے گئے مسودے کے مطابق جو شخص بھی چھیڑ خوانی کے جرم کا مرتکب ہوگا۔ اسے سزا دی جائے گی اور متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ یہ قانون اسلامی شریعت اور ریاستی قوانین کے عین مطابق ہے جن میں فرد کی نجی حیثیت، اس کے وقار اور آزادی کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین نے مذکورہ قانون کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت وزارت داخلہ کو جاری کی تھی۔