ریاض ۔ 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا ملک عبداللہ نے اپنے ایک فرزند کو ترقی دیتے ہوئے گورنر ریاض مقرر کیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے شاہی فرمان کے حوالہ سے بتایا کہ پرنس ترکی ریاض کے نئے امیر ہوں گے۔ یہ عہدہ اس سے پہلے طویل عرصہ تک ولیعہد سلمان بن عبدالعزیز کے پاس تھا۔ شاہ عبداللہ نے حال ہی میں اپنے ایک اور فرزند ولیعہد مشعل کو امیر مکہ مقرر کیا ہے۔ آج کے شاہی فرمان میں یہ بھی کہا گیا کہ ریاض کے گورنر خالد بن بندر کو ڈپٹی ڈیفنس منسٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اب تک یہ عہدہ پرنس سلمان بن سلطان کے پاس تھا۔ بتایا گیا ہیکہ پرنس سلمان کو ان کی درخواست پر راحت فراہم کی گئی ہے لیکن شاہی فرمان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کونسا نیا عہدہ دیا جارہا ہے۔