سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ کو جامعہ ازہر کی اعزازی ڈاکٹریٹ

ریاض 21 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) مصر کے اعلی ترین جامعہ ازہر نے خادم حرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو بین الاقوامی اعزازی ڈاکٹریٹ عطا کی ہے ۔ یہ اعزاز شاہ عبداللہ کی اسلام اور عالم اسلام کے حق میں انجام دیئے گئے خدمات کا اعتراف ہے ۔ سعودی پریس ایجنسی نے کہا کہ جامعہ ازہر کے مفتی اعظم شیخ احمد محمد الطیب نے کہا کہ یہ اعزاز جامعہ ازہر کے سپریم کونسل کے ارکان کے حقیقی احساسات کا مظہر ہے ۔ خادم حرمین شریفین کی خدمات کے عوض یہ اعزاز دیا جارہا ہے ۔ جامعہ ازہر نے جولائی میں بھی ایک اور اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی تھی ۔