تہران۔ 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے حامی ہیکرس نے ایران کے ’’العالم‘‘ ٹی وی چیانل کے سوشیل میڈیا اکاؤنٹس کو ہیک کرلیا اور اس پر سعودی عرب کی تائید میں مواد پیش کردیا۔ یمن میں ایرانی تائید یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فضائی حملے کئے جارہے ہیں۔ ’’العالم‘‘ چینل نے اس سابقہ حملہ کیلئے حکومت سعودی عرب کو موردالزام ٹھہرایا اور الزام عائد کیا کہ 26 مارچ کو شروع کردہ بمباری مہم پر چیانل کی مذمت کا انتقام لینے کیلئے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ ہیکرس نے ’’العالم‘‘ کے اصل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو استعمال کرتے ہوئے اس پر یمن میں شیعہ باغیوں کے لیڈر عبدالمالک الحوثی کی موت کی خبر جاری کردی جس کے بعد اس چیانل کو تردید کرنا پڑا۔