سعودی عرب کی فیکٹری میں آگ، 2 ہندوستانی سمیت 11 ہلاک

ریاض /16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک فرنیچر فیکٹری میں مہیب آگ کے باعث دو ہندوستانیوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ فرنیچر فیکیٹری بتایا جاتا ہے کہ دو بنگلہ دیشی باشندوں کی ملکیت تھی۔ پیر کی شب لگی آگ میں 9 بنگلہ دیشی ورکرس اور دو ہندوستانی ہلاک ہوئے۔