ریاض ۔ 30 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی معاشی ترقی کی شرح اندیشہ ہیکہ 2016ء میں مزید سست رفتار ہوجائے گی کیونکہ اوپیک کے رکن بڑے ممالک نے اعلان کیا ہیکہ تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی وجہ سے خسارہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک معاشی رپورٹ کے بموجب جاڈوا انوسٹمنٹ نے پیش قیاسی کی ہیکہ سعودی معیشت صرف 1.9 فیصد کی شرح سے آئندہ سال ترقی کرے گی۔ جاریہ سال سعودی عرب کی شرح ترقی 3.3 فیصد اور 2014ء میں 3.5 فیصد تھی۔ جاجوا کو توقع ہیکہ تیل کے شعبہ میں ترقی صرف 0.9 فیصد ہوگی۔ خام تیل کی پیداوار اوسطاً ایک کروڑ دو لاکھ بیارل روزانہ ہے۔ بجٹ کی مالی امداد کیلئے سعودی حکومت کو اپنے زبردست مالیاتی ذخائر میں سے رقم حاصل کرنا اور اندرون ملک بازار میں بانڈس جاری کرنا ضروری ہوجائے گا۔