سعودی عرب کی ایک بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری

ریاض ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اعلان کیا کہ وہ امریکی ’’کار‘‘ ساز کمپنی ’’لوسڈ موٹرس‘‘ کی مدد کیلئے ایک بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے ’’دستخط‘‘ کرے گا تاکہ لوسیڈ موٹرس کے حریف ٹیسلا کے ’’الکٹرک کارس‘‘ کی وجہ سے لوسڈ موٹرس کے منافع پر آنچ نہ آئے۔ عوامی سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف) جو سعودی حکومت کی طرف سے جاتا ہے، کہا کہ یہ ’’فنڈنگ‘‘ تجارتی لانچ کو بے اثر کرنے کیلئے لوسڈ ایر ماڈل سال 2020 میں پیش کیا جائے گا جو دراصل ریگولیٹری اثبات کے بار بار ملتوی ہونے اور بند ہونے کی شرائط میں بے ضابطگی کی وجہ ہے۔ سعودی عرب عالمی سطح پر سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک ہے اور مشرقی وسطی میں امریکہ کا سب سے بڑا حلیف ہے جس نے اپنی معیشت میں تیل کی قیمتوں میں سال 2014ء سے انحطاط کے بعد سے تبدیلیاں لانے کا آغاز کردیا ہے۔ اس کا راست اثر بجٹ خسارہ میں زائد از 260 بلین امریکی ڈالرس ہے جس کی پابجائی کرنے اسے زائد از 100 بلین امریکی ڈالرس قرض حاصل کرنا پڑا۔