کویت 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) کویت میں اپیل کی ایک عدالت نے ایک کویتی جہدکار کو قبل ازیں دی گئی چار سال کی سزائے قید میں آج مزید دو سال کا اضافہ کردیا۔ اس کویتی جہدکار کی طرف سے ٹوئٹر پر کئے گئے تبصرہ خلیج کے طاقتور ترین ملک سعودی عرب کے خلاف پائے گئے تھے۔ صالح سعید کو ڈسمبر سے تحت کی ایک عدالت نے ٹوئٹر پر تبصرہ پوسٹ کرتے ہوئے سعودی عرب پر کویت اور بحرین کی اراضیات پر قبضے کرنے کا الزام عائد کرنے پر چار سال کی سزائے قید دی تھی۔ تحت کی عدالت نے کہا تھا کہ صالح سعید نے اکٹوبر کے دوران سعودی عرب کے خلاف ٹوئٹر پر 16 پیامات پوسٹ کیا تھا جس کے ذریعہ اس نے نہ صرف کویت ۔ سعودی تعلقات کو خطرہ میں ڈال دیا تھا بلکہ مملکت سعودی عرب کی اہانت بھی کی تھی۔