قاہرہ ۔ /8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عرب وزرائے خارجہ نے آج ایران اور سعودی عرب کے درمیان حج کے سلسلے میں تنازعہ کے بعد ایران کے اعلیٰ ترین قائد آیت اللہ خامنہ ای کی سعودی عرب کے انتظامیہ پر تنقید کرنے کی مذمت کی ۔ عرب وزرائے خارجہ کی کونسل نے عرب لیگ کے ہیڈکوارٹر میں کہا کہ بیانات کا لب و لہجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شایان شان نہیں ہے ۔ ایرانیوں کو حج سے روک دیا گیا ہے ۔ جبکہ گزشتہ سال مہلک بھگدڑ کے بعد حج کے سلسلے میں ایران اور سعودی عرب میں سخت کشیدگی پیدا ہوگئی تھی ۔ گزشتہ مئی میں اس سلسلے میں مفاہمت کی بات چیت کی گئی تاہم ناکام رہی ۔ایران اسلام سے قبل ایران میں غالب زرتشتی مذہب کا سعودی عرب کی جانب سے حوالہ دینے کو ایرانیوں کی سخت توہین سمجھتا ہے ۔
سعودی زیرقیادت حملوں سے8 ہلاک
صنعا ۔ /8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 8 شہری یمن کے دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک مکان پر سعودی زیرقیادت فضائی حملوں سے ہلاک ہوگئے ۔ النصیرا ٹی وی نے کہا کہ دیگر 5 افراد شہر عمران میں زخمی ہوگئے ۔ ان فضائی حملوں سے قریبی اسکول کے احاطہ میں دیواروں کو نقصان پہونچا ۔ جبکہ اسکول خالی تھا ۔ قبائیلی ذرائع کے بموجب اتحادیوں کے لڑاکا طیاروں نے باغیوں کے فوجی اڈوں پر 12 فضائی حملے کئے گئے ۔