سعودی عرب ٹیم کو ٹی 20کا بین الاقوامی درجہ

جدہ ۔25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی 20 میں بین الاقوامی ٹیم کادرجہ حاصل ہوگیا ہے۔ یہ اطلاع سعودی کرکٹ کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) ندیم ندوی نے دی۔ انہوںنے مزید کہا کہ آئی سی سی کے فیصلہ کے مطابق تمام دو طرفہ ٹی 20 مقابلے جو رکن ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے وہ بین الاقوامی مقابلوں میں ریکارڈ کئے جائیں۔ اس کے علاوہ رکن ممالک کے درمیان مزید میچ ٹی 20 بین الاقوامی درجہ بندی میں بھی فراہم کرے گا۔ ندیم ندوی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑی کامیابی ہے کہ سعودی عرب کو بھی دیگر ارکان کی طرح ٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ کا درجہ مل گیا ہے۔سعودی کرکٹ سنٹر (ایس سی سی)کے میڈیا کوآرڈینیٹرسید مسرت خلیل کے مطابق ندیم ندوی نے رکن ملکوںکے درمیان دو طرفہ میچوںکو ٹی 20 انٹرنیشنل کے طور پر ریکارڈ کرنے کے طریقہ کار کی وضاحت بھی کی ۔