قطری شہریوں کا
فریضہ حج میں
گہری دلچسپی
کا اظہار
دبئی ۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) قطری حکومت کی جانب سے دانستہ طورپر عازمین حج کے سعودی عرب کے سفرمیں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد نے مناسک حج کی ادائی کیلئے سعودی عرب پہنچنے پر سعودیہ کی حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔’العربیہ‘ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری حکومت نے عازمین حج کی آن لائن رجسٹریشن روکنے کیلئے آن لائن سروسز معطل کردی تھیں مگر اس کے باوجود قطری شہریوں کی بڑی تعداد دیگر ذرائع کا استعمال کرکے حج کیلئے سعودی عرب پہنچ رہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قطری شہریوں کا فریضہ حج میں گہری دلچسپی کا اظہار قابل تحسین ہے اور ان کے اس دینی جذبے کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سراہا ہے۔