ریاض ۔ 19جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میں 431 مشتبہ جہادیوں کو گرفتار کرلیا گیا ‘ جن کا تعلق سمجھا جاتا ہے کہ دولت اسلامیہ کے دہشت گرد شعبہ سے تھا ۔ اس طرح مسجدوں پر دہشت گرد حملوں کی سازش ناکام بنادی گئی ۔ وزارت داخلہ سعودی عرب نے ہفتہ کے دن مملکت کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کے قید خانہ کے پاس کار بم دھماکہ کے بعد اس کا اعلان کیا ۔دولت اسلامیہ کے جہادی گروپ نے قبل ازیں سعودی عرب میں کئی مہلک حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ۔عہدیداروں نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ سے ہم اس تنظیم کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن اس کے شعبوں کا ہر طرف جال بچھا ہوا ہے ۔ وزار ت داخلہ نے دولت اسلامیہ کا نام لئے بغیر الزام عائد کیا کہ اس کے ارکان بیرون ملک بے چینی پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ فرقہ وارانہ نفرت اور ملک میں انتشار پھیلایا جائے ۔ یہ شعبے کئی حملوں اور کئی سازشوں میں ملوث ہیں ‘ جن میں مسجدوں میں مہلک خودکش حملے بھی شامل ہیں جو مملکت کے مشرقی صوبہ میں کئے گئے تھے ۔ سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ گرفتاریوں کے دوران دھاوؤں میں کم از کم 37افراد بشمول فوجی اور شہری ہلاک ہوگئے ۔ جب کہ 120 زخمی ہیں ۔ کارروائی میں 6دہشت گرد بھی ہلاک کردیئے گئے ۔
تاہم عہدیداروں نے بم حملوں کی ایک سازش ناکام بنادی جو ماہ رمضان کے دوران کئے جانے والے تھے ۔ ان میں ریاض کی مساجد اور دارالحکومت میں تعینات فوج بھی شامل تھیں ۔ اس گروپ نے سفارت خانوں پر حملوں کا بھی منصوبہ بنایا تھا ۔ تاحال 431 مشتبہ افراد جن میں سے بیشتر سعودی شہری ہیں اور 144 دیگر ملزمین جن پر دولت اسلامیہ کی حمایت کاالزام ہے جو نفرت کے نظریہ کی تبلیغ کررہا تھا ۔ انٹرنیٹ پر نفرت کا پیغام پھیلا رہا تھا اور نئے کارکنوں کی بھرتی کررہا تھا ۔سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ گرفتار 97افراد کا تعلق قبل ازیں بے نقاب ہونے والے شعبہ سے تھا جس نے ماہ نومبر میں صوبہ دلوا کی ایک مسجد پر حملہ کر کے 7افراد بشمول بچوں کو ہلاک کردیا تھا ۔ 190 مشتبہ افراد مبینہ طور پر خطیف اور دمام کی مسجدوں کے علاوہ سعودی فوج پر حملوں میں بھی ملوث تھے ۔ اقوام متحدہ نے ماہ مئی میں مسلسل دو خودکش بم حملوں کی اطلاع تھی جس میں 25افراد مسجدوں پر حملے کر کے ہلاک کئے گئے تھے ۔ جہادی گروپ پڑوسی ملک شام میں وسیع علاقہ پر قابض ہے اور اُس نے کئی قیدیوں بشمول غیر ملکی یرغمالیوں کے سرقلم کردیئے ہیں ۔ یہ دہشت گرد گروپ اپنی سرگرمیوں میں اس علاقہ میں توسیع کرتا جارہا ہے ۔ اس نے کویت کی ایک مسجد اور یمن کے کئی مقامات پر بھی دہشت گرد حملے کئے ہیں ۔