ریاض ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے صوبہ مکہ معظمہ میں ایک گاڑی کی ٹکر سے 3 سالہ ہندوستانی بچہ فوت ہوگیا۔ زیان رحمن کا تعلق کرناٹک سے تھا جو اسکول بس سے گر پڑا اور دوسری گاڑی نے اسے روند دیا۔ وہ برسرموقع فوت ہوگیا۔ زیان ضیاء الرحمن نے کہا کہ ان کا بچہ اسکول بس سے گھر واپس ہورہا تھا۔ اس واقعہ میں مکہ معظمہ میں کمیونٹی اسکول کے قیام کے مطالبہ میں اضافہ کردیا ہے کیونکہ اکثر اولیائے طلبہ سمجھتے ہیں کہ کمیونٹی اسکول ہی ان کے بچوں کیلئے زیادہ محفوظ ہوتے ہیں۔