سعودی عرب میں 1808203 تارکین گرفتار

ریاض۔30ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) 26صفر 1439ھ سے لیکر 17محرم 1440ھ تک اقامہ و محنت قوانین اور سرحدی سلامتی کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالے 18 لاکھ 8 ہزار 203 افراد گرفتار کئے گئے۔مقامی حکام نے تارکین کو پناہ دینے والے 668سعودی شہریوں کو قید اور جرمانے کی سزائیں سنائیں۔ پہلی بار پناہ دینے پر فی کس 15ہزار ریال جرمانہ، دوسری بار پناہ دینے پر 30ہزار ریال جرمانہ او 3 ماہ قید اور تیسری بار پناہ دینے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا کے فیصلے کئے گئے۔