ریاض۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اس مملکت میں تنفس کی متعدی وباء کا سبب بننے والے ’’میرس ‘‘ وائرس کے دو نئے مریضوں کا پتہ چلا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں تنفس کی وباء کروانا وائرس یا میرس سے دنیا بھر میں 127 افراد فوت ہوتے ہیں جن میں صرف سعودی عرب میں ہونے والی 52 اموات بھی شامل ہیں۔ سعودی وزارتِ صحت نے اپنے ویب سائیٹ پر تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ نئے مریضوں میں دونوں ہی سعودی شہری ہیں جن میں ایک کی عمر 72 سال اور دوسرے کی 43 سال ہے۔ اوّل الذکر کو اس وباء سے قبل پیرانہ سالی کے مسائل تھے اور آخرالذکر تجارتی شہر جدہ سے تعلق رکھتا ہے۔ میرس بھی ’’سارس‘‘ جیسی مہلک وباء سے 2003ء میں سارس کا سبب دنیا بھر میں 8,273 افراد ملوث ہوگئے تھے۔
بحرین ۔ایران فضائی رابطے کی بحالی کا فیصلہ
منامہ۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران اور بحرین کے مابین سیاسی کشیدگی کے سبب گزشتہ دو سال سے بند فضائی رابطوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایران میں اعتدال پسند صدر حسن روحانی کے برسر اقتدار آنے کے بعد خلیجی مملکت بحرین کے ساتھ ایران کے تعلقات میں بہتری پیدا ہوئی ہے جس کے پیش نظر دونوں ملکوں نے اس ماہ کے اواخر تک فضائی رابطے بحال کرلینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بحرین میں شہری ہوابازی کے محکمہ سے وابستہ ذمہ داروں نے کہا ہے کہ اس ضمن میں دونوں ملکوں کے مابین بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ بہت جلد باہمی فضائی رابطے بحال ہوجائیں گے۔