ریاض ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ہیرائن کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اس سال سعودی عرب میں تقریباً 60 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔ محمد یونس ، محمد شعیب کو سعودی عرب کے مشرقی صوبہ قاطف میں سزاء دی گئی ہے۔ اسے بڑی مقدار میں ہیرائن اسمگلنگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔