سعودی عرب میں ہندوستانی کو ہلاک ہونے تک زدوکوب

دبئی 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ایک ہندوستانی شخص کو سعودی عرب میں اس وقت تک زدوکوب کیا گیا جب تک کہ اس کا انتقال نہیں ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب یہ خاندانی تنازعہ کا واقعہ ہے ۔ عباس محی الدین جو چھٹیوں پر وطن واپس ہونے والا تھا اس کے ساتھیوں نے اسے بری طرح زدوکوب کیا ،سر پر آنے والے زخموں کی وجہ سے وہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں انتقال کر گیا ۔ مکہ معظمہ کے علاقائی پولیس ہیڈ کوارٹرس سے اس بارے میں کرنل آتی الغریش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا۔