سعودی عرب میں ہندوستانی شخص کو 11.7 ملین ڈالر معاوضہ

دبئی ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں ایک ہندوستانی بزنس مین کو ایک بزنس پراجکٹ پر تنازعہ میں مقامی شہری سے 11.7 ملین امریکی ڈالر کا خطیر معاوضہ حاصل ہوگا، سعودی عدالت نے یہ رولنگ دی۔ عرب نیوز نے کہا کہ ہندوستانی شخص جو ایک میڈیکل سنٹر کا سرمایہ کار ہے، اس نے مکمل پیمانے پر اسپتال شروع کرنے کا پلان پیش کیا تھاجس کے بعد تعمیر شروع ہوئی اور ہندوستان و پاکستان سے اسٹاف کی بھرتی ہوئی۔ تاہم ہندوستانی شخص اور سعودی پارٹنر کے درمیان کچھ تنازعہ چھڑ گیا اور پراجکٹ ٹھپ ہوگیا۔