ریاض ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے ایک ایئرپورٹ نے بیرون ملک سے آنے والی گھریلو ملازماؤں کیلئے نئی خدمات شروع کی ہے جسکے تحت انہیں ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد براہ راست انکے مالکان تک پہنچا دیا جائیگا تاکہ انہیں وہاں خود سے نہ جانا پڑے۔سعودی عرب کے کنگ خالد ایئرپورٹ کی نمائندگی کرنے والی ریاض ایئرپورٹ کمپنی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں طیارے کا دروازہ ایک گھر میں کھلتا ہوا نظر آتا ہے۔اس کیساتھ یہ لکھا ہوا ہیکہ ’اس حکومت کے تحت ہم آپ کی گھریلو ملازمہ کو طیارے سے براہ راست آپ کے گھر پہنچاتے ہیں‘۔اس خدمات کو لوگ فون کے ذریعہ ڈراپ کرنے کی فیس ادا کرکے حاصل کر سکتے ہیں۔اس پر عرب کے ٹوئٹر صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل سامنے آئے ہیں۔خلیج کی یہ مملکت لاکھوں گھریلو ملازموں پر منحصر ہے جن میں سے اکثریت جنوبی ایشیائی ممالک کی ہوتی ہے۔