ریاض ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج اعلان کیا کہ اس نے مزید چار افراد کو سزائے موت دے دی جن کے بارے میں اس کا کہنا ہیکہ وہ بڑی مقدار میں خواب آور گولیاں اور حشیش کو سلطنت نے غیرقانونی طور پر منتقل کرنے کی کوشش کرنے کے مرتکب پائے گئے۔ اس کے ساتھ سعودی عرب میں رواں سال سزائے موت پانے والے لوگوں کی تعداد 45 ہوگئی، اسوسی ایٹیڈ پریس نے یہ بات بتائی۔ ان میں سے 30 کو گذشتہ 4 ہفتوں کے دوران سزائے موت دی گئی۔
شارجہ میں ایک ہندوستانی مردہ پایا گیا
دبئی ۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک 22 سالہ ہندوستانی نوجوان شارجہ میں ایک درخت سے لٹکا پایا گیا۔ خلیج ٹائمس کی اطلاع کے مطابق متوفی نوجوان جس کی شناخت نہیں ہوئی، ایک مینٹننس کمپنی کا ملازم بتایا گیا۔ ابتدائی فارنسک جانچ سے اشارہ ملا کہ موت کا سبب خودکشی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹروں نے کہا کہ اس شخص کی موت گلا گھونٹے جانے سے ہوئی۔