ریاض ۔ 16؍ فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ایک خاتون کو معروف روزنامہ کا ایڈیٹر انچیف مقرر کیا گیا ہے ۔ انگریزی روزنامہ سعودی گزٹ نے اپنی ویب سائیٹ پر سمیہ جابرتی کو اس اہم عہدہ پر فائز کرنے کا اعلان کیا ۔ ان کے جانشین خالد المعینا نے لکھا کہ سمیہ جابرتی نے تقریبا 13 سال ان کے ساتھ کام کیا ہے اور ایک تجربہ کار و باصلاحیت صحافی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محض صنف کی بنیاد پر نہیں بلکہ قابلیت کی بنیاد پر وہ اس اہم عہدہ پر فائز ہوئیں ہیں ۔