ریاض 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ مشرق وسطی میں پھیلے ہوئے تنفس کے مرض کے مہلک وائرس میرس سے متاثرہ مزید 5 افراد فوت ہوگئے ۔ وزارت صحت کے بموجب اس طرح اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی جملہ 145 ہوگئی۔وزارت نے کہا کہ گذشتہ 24گھنٹے میں ریاض ،جدہ اور مدینہ منورہ میں 8 نئے مریض دریافت ہوئے ہیں۔ سعودی عرب میں 2012 سے اب تک اس وائرس سے 147 افراد ہلاک اور 491 افراد کے بیمار ہونے کی توثیق ہوچکی ہے ۔ امریکی عہدیداروں نے بھی وہاں میرس وائرس پھیلنے کی اطلاع دی ہے ۔