ریاض۔ 26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی وزارت صحت کے بموجب مملکت میں میرس وائرس سے پیدا ہونے والی بیماری میں تاحال جملہ 348 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ ریاض میں 2 افراد کی موت سے وباء کے آغاز سے اب تک فوت ہونے والوں کی جملہ تعداد 810 ہوگئی ہے۔ پہلی بار اس وباء سے 2012ء میں موت ہوئی تھی۔