ریاض۔ 18؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ سعودی عرب میں میئرس وائرس سے مزید 5 افراد کی اموات کی اطلاع ملی ہے۔ اس طرح تنفس کے اس مہلک مرض سے دنیا کے بدترین متاثرہ ملک میں اموات کی جملہ تعداد 168 ہوگئی۔ تازہ ترین اموات میں دو مرد جن کی عمریں 67 اور 55 سال تھیں اور ایک 80 سالہ امریکی خاتون جدہ میں فوت ہوئے۔ علاوہ ازیں ریاض اور مدینۂ منورہ میں علی الترتیب 71 اور 77 سال کے دو افراد فوت ہوئے۔