سعودی عرب میں مسجد پر حملے کی کوشش، حملہ آور ہلاک

ریاض۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں شیعہ آبادی کی اکثریت پر مشتمل مشرقی علاقے قطیف میں سکیورٹی فورسز نے ایک مسجد پر حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔سعودی عرب کے ٹی وی ’’عرب نیوز‘‘ کے مطابق قطیف کے ایک گاؤں امہ الحمام میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں ایک مشتبہ حملہ آور مارا گیا۔’’اسکائی نیوز عربیہ‘‘ نے سکیورٹی فورسز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک حملہ آور کی ہلاکت کے علاوہ ایک کو زندہ گرفتار کیا گیا ہے۔عرب نیوز نے بتایا ہے کہ مارے جانے والے حملہ آور نے بارود سے بھری جیاکٹ پہن رکھی تھی۔بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق گرفتار اور ہلاک ہونے والے مشتبہ حملہ آور کا تعلق سعودی عرب سے نہیں تھا تاہم ان اطلاعات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔