سعودی عرب میں مزید 2 سرگرم خواتین کی گرفتاری

سابقہ گرفتار خواتین سے اظہاریگانگت کا شاخسانہ
دبئی ۔ 21 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے کئی برسوں پر محیط ملک میں خواتین کے گاڑیاں چلانے پر پابندی برخاست کرنے سے پہلے، مزید دو سعودی خواتین کو گرفتار کرلیا۔ ہیومن رائٹس واچ نے چہارشنبہ کو یہ بات کہی۔ نیویارک کے واچ ڈاگ نے کہا کہ سرگرم کارکن نوف عبدالعزیز اور مایا الزہرانی کو گذشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا جس میں مزید 14 خواتین کو تفتیش کے لئے روک لیا گیا تھا۔ سعودی سرگرم خواتین نے رپورٹ دی کہ سعودی حکام نے کئی مقامات پر سفری پابندیاں لگائی ہیں۔ اس خبر پر تبصرہ کیلئے سعودی عہدیدار فوری طور پر دستیاب نہ ہوسکے۔ سرگرم کارکن اورمصنفہ عبدالعزیز کو اس وقت گرفتار کیا گیا جبکہ اس نے اپنی قریبی ساتھی الزہرانی و دیگر سے اظہاریگانگت کیا تھا۔ نوف عبدالعزیز اور مایاالزہرانی کا جرم صرف یہ تھا کہ انہوں نے اپنے گرفتار و قید ساتھیوں سے اظہاریگانگت کیا تھا۔ سعودی عرب کے نئے فرمانروا نے سعودی سماجی قوانین میں تیز رفتار اصلاحات کا عمل شروع کیا ہے۔ چنانچہ آج سے سعودی خواتین کی ڈرائیونگ کا بھی آغاز ہوگیا۔