سعودی عرب میں مائرس سے ایک خاتون بیرونی شہری ہلاک

ریاض 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خاتون بیرونی شہری مائرس سے متاثر ہوکر فوت ہوگئی۔ اِس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔ 55 سالہ خاتون کی قومیت کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ خاتون شدید عارضہ میں مبتلا تھی۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ریاض میں مقیم دیگر 5 افراد بھی اِس وائرس سے متاثر ہیں۔ اِن میں سے 2 بیرونی شہری ہیں۔ کل دیرگئے وزارت صحت نے اطلاع دی کہ 70سالہ سعودی خاتون بھی جدہ کے مغربی شہر میں اِس وائرس سے فوت ہوئی تھی۔