ریاض 29 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کی وزارت صحت نے آج کہا کہ گذشتہ دو ہفتوں کے دوران تنفسی عارضہ مئیرس کی وجہ سے مزید 13 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اب تک مملکت میں اس عارضہ سے جملہ 186 افراد فوت ہوئے ہیں۔
قطر میں جاسوسی کے تینوں مجرم فلپائنی پادری نکلے
دوحہ، 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فلپائنی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ قطر میں جاسوسی کے جرم میں سزایافتہ تین فلپائنی ’دوبارہ پیدائش چرچ‘ سے تعلق رکھنے والے پادری ہیں اور انھیں سنائی گئی قید اور موت کا سبب ان کی مذہبی وابستگی ہے۔ ٹیلی ویژن اسٹیشن نے چرچ کے تین اور پادریوں کے بیانات کے حوالے سے کہا ’یہ معاملہ انتظامی نہیں ،بلکہ مذہبی ہے‘۔