ریاض ۔3جون ( سیاست ڈاٹ کام ) عوامی استغاثہ نے اعلان کیا ہے کہ وطن سے غداری کے الزام میں گرفتار شدگان کی تعداد 17تک پہنچ گئی۔ ان میں سے 8کو عارضی طور پر ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔ ضمانت پر رہائی پانے والوں میں 5خواتین او ر3مرد ہیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر مستقبل کی بابت فیصلہ ہوگا۔ 9ملزمان جن میں 5مرد او ر4خواتین ہیں ہنوز زیر حراست ہیں۔ ان لوگوں نے اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کو درست تسلیم کرلیا ہے۔سرکاری وکیل نے توجہ دلائی کہ گرفتاریاں سعودی عرب کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کیلئے منظم جدوجہد ریکارڈ پر آنے کے بعد عمل میں آئیں۔