سعودی عرب میں سڑک حادثہ ، 4 ہندوستانی ہلاک

ریاض ۔ 5 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں پیش آئے بھیانک سڑک حادثہ میں ایک شیرخوار کے بشمول ہندوستانی خاندان کے 4 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ حادثہ ریاض کے قریب مضمیہ میں پیر کے دن اس وقت رونما ہوا جب ایک خاندان کے سات ارکان جن کا تعلق کیرالا کے ضلع اوپالا سے ہے، عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس ہورہے تھے۔ اس خاندان کے ایک قریبی ساتھی عمران منگلور کے مطابق یہ حادثہ ریاض سے 100 کیلو میٹر دور پیش آیا۔ کار میں 7 افراد سوار تھے۔ شیرخوار کے بشمول چار افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ ان سات ارکان میں عربی کیتکر (والد) 62 سال، عائشہ بی (والدہ) 58 سال، ان کے فرزند اور بہو کے علاوہ 6 تا 3 سال کی عمر کے 3 بچے اور ایک چند ماہ کا شیرخوار شامل ہیں۔