ریاض ۔19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں آج زنانہ لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کا سر قلم کردیا ہے۔ اس نے ایک سپاہی اور ایک پولیس عہدیدار کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد پولیس کو چکمہ دینے کیلئے زنانہ لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ صالح بن یاتم بن صالح القرنی کو سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر ابہا میں سزائے موت دی گئی۔ قرنی کو دیگر الزامات کے تحت گرفتار کیا گیاتھا لیکن اس نے ایک سپاہی اور پولیس عہدیداروں کو گولی مار کر ہلاک کرکے ان کے چنگل سے فرار ہوا تھا۔