سعودی عرب میں دو شہریوں کا سر قلم

ریاض ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی حکام نے دو علحدہ قتل کے واقعات میں ملوث دو شہریوں کا آج سر قلم کردیا ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اس سال سزائے موت پانے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ عبیداللہ الاوطبی کو طائف میں موت کی سزا دی گئی ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اس پر قتل کا الزام تھا۔ اسی دوران شمال مغربی عصیرخطے میں ناصر الخطانی کا سرقلم کیا گیا۔ وہ بھی قتل کے کیس میں ملوث تھا۔ سعودی عرب میں گزشتہ سال 78 افراد کا سرقلم کیا تھا ۔ اقوام متحدہ ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کی ہے۔

ریاض میں 10 افراد مشرف بہ اسلام
ریاض ۔ 4 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ریاض کے کنگ فہد کلچرل سنٹر میں منعقدہ ذاکر نائک کے خطاب کے موقع پر 6 مرد اور 4 خواتین نے اسلام قبول کرلیا۔ فلپائنکے بعض شہری ریاض میں ملازمت کرتے ہیں۔ کفیل نے جب ان غیر مقیم افراد کو قرآن مجید کی تلاوت اور تعلیمات میں دلچسپی دیکھی تو فلپائن زبان کے ترجمہ والے قرآن مجید کے نسخے تحفے میں دیئے جس کے بعد ان افراد کی قلب کی کیفیت بھی تبدیل ہوگئی اور انہوں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔اسی دوران پاکستان میں 24 غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا۔