سعودی عرب میں خشوگی قتل پر بحران کی وزیر خارجہ کی تردید

ریاض 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے نئے وزیر خارجہ نے صحافی جمال خشوگی کے قتل پر بین الاقوامی برہمی کے پیش نظر دفاعی موقف اختیار کرتے ہوئے اِس بات کی تردید کردی کہ اُن کے پیشرو کی اپنے عہدے سے سبکدوشی سعودی عرب میں بحران کی علامت ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ جمال خشوگی کا قتل ہم تمام کے لئے ایک المیہ ہے لیکن اِس سلسلہ میں مملکت سعودی عرب میں کوئی بحران نہیں ہے۔ نئے وزیر خارجہ ابراہیم الاساف اے ایف پی سے ٹیلیفون پر بات چیت کررہے تھے۔