ریاض۔30 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں جعلی ادویات فروخت کرنے اورعلاج میں غفلت کے باوجود ڈاکٹروں کو کنگ عبد اللہ اسپتال میں کام کرنے کی اجازت دینے جیسے معاملات نے مریضوں کیلئے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ ’عکاظ‘ کے مطابق صوبہ عسیر کے شہر بیشہ کے کنگ عبد اللہ جنرل اسپتال کے 25فیصد ڈاکٹروں پر علاج میں غفلت کے الزام کے تحت سفری پابندی عائد کی گئی ہے لیکن انہیں اسپتال میں کام کرنے کی اجازت ہے۔ بیشہ محکمہ صحت کی طرف سے متاثرہ مریضوں کی شکایات کا ازالہ کرنے اور ان کے کیسز کو تاخیر سے عدالت میں پیش کرنے پر شہریوں میں شدید غم وغصہ ہے۔