ریاض ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے آج ایک مجرم پاکستانی ہیروئن کے اسمگلر کا سر قلم کردیا۔ یہ جاریہ سال تیسرا پاکستانی مجرم ہے جسے سعودی عرب نے سزائے موت دی گئی ہے۔ یاسر عرفات، منیراحمد پر مقدس شہر مکہ معظمہ میں سزائے موت کی تعمیل کی گئی۔ وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہیکہ یہ خبر سرکاری خبر رساں اداہرہ نے شائع کردی ہے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ روکنا چاہتی ہے کیونکہ سے سماج کوبہت زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔ ستمبر میں اقوام متحدہ کے ایک آزاد کارکن نے سعوی عرب میں سزائے موت بند کردینے کا مطالبہ کیا تھا۔