جگتیال۔/19 فبروری ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ بل کی پارلیمنٹ میں منظوری پر جگتیال کے باشندوں نے سعودی عرب ریاض میں جشن اور مٹھائیوں کی تقسیم کے ساتھ جئے تلنگانہ نعرے بلند کئے۔ جگتیال سے تعلق رکھنے والے ٹی آر ایس قائد محمد عقیل نے تلنگانہ باشندوں کے ہمراہ گذشتہ روز تلنگانہ بل پارلیمنٹ میں منظوری پر ریاض شہر میں زبردست جشن منایا اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مٹھائی کھلائی۔ اس موقع پر عقیل نے فون پر نامہ نگار سے بات چیت کرتے ہوئے تلنگانہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس کامیابی ٹی آر ایس سربراہ کے سی آر کی 14سالہ جدوجہد اور طلباء کی قربانیوں کا ثمرہ قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے تلنگانہ کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔
بین ریاستی سارقوں کی ٹولی گرفتار
نظام آباد : 19؍ فروری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بین ریاستی سارقین کو گرفتارکرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2لاکھ روپئے مالیت دیڑھ کیلو چاندی کی اشیاء اور ایک موٹر سیکل ضبط کیاگیا ۔ ڈی ایس پی نظام آباد مسٹر انیل کمار نے یہ بات بتائی ۔ آج شام ڈی ایس پی آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 9 بجے سرکل انسپکٹر نظام آباد ٹاؤن سیدلو ،IVٹائون جے نریش، ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور دیگر پولیس ملازمین نے این ٹی آر چوراستہ پر کرن سنگھ متوطن پربھنی ڈسٹرکٹ ، کلدیپ سنگھ متوطن پربھنی ڈسٹرکٹ مشتبہ حالت میں پائے جانے پر تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر آرمور کے سونے چاندی کی دکان میں دیڑھ کیلو چاندی لوٹنے کے علاوہ نظام آباد Iٹائون، آرمور ٹائون ، IVٹائون میں کئی مقدمات میں سرقہ کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ یہ دونوں افراد کے علاوہ ان کے نسبتی برادرکرتارسنگھ اور تیج سنگھ بھی ان کے ساتھ شامل ہے یہ افراد نظام آباد کے پامولہ بستی میں چند دن مقیم تھے اب یہ اندلوائی میں کرایہ کا مکان لیکر قیام پذیر ہے یہ چار وں افراد پر مشتمل ٹولی لوہے کی اشیاء فروخت کرنا ان کا پیشہ ہے اور رات کے اوقات میں دکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے سرقہ کررہے ہیں۔ یہ نظام آباد کے علاوہ مہاراشٹرا کے پرلی، پربھنی، لاتور میں بھی سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے سرکل انسپکٹر اور ان کی ٹیم نے ان سے پوچھ تاچھ کرنے پر مسروقہ اشیاء دیڑھ کیلو چاندی اور ایک سیکل موٹر ان کے حوالے کردیا۔ پولیس نے مسروقہ اشیاء کو ضبط کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی میں شامل تیج سنگھ اور کرتارسنگھ فرار ہے۔ اس کیس میں نمایاں خدمت انجام دینے والے سرکل انسپکٹر نظام آباد ٹائون سیدلو،سب انسپکٹر IVٹائون جے نریش اور ان کی ٹیم کو ایس پی نظام آباد ڈاکٹر ترون جوشی نے مبارکباد پیش کی اور ریوارڈ سے نوازانے کا ارادہ ظاہر کیا۔