خطیف ۔ 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لاکھوں سعودی شہری کل مسجد میں بم حملے سے ہلاک ہونے والوں کی اجتماعی تدفین میں شرکت کیلئے جمع ہوئے۔ سوگوار اُن کے قتل پر 21 مہلوکین کو بشمول بچے خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔ مسجد کے امام نے نمازِ جنازہ پڑھائی ۔ بعدازاں نعشوں کو اجتماعی قبر میں پھولوں کے ساتھ دفن کردیا گیا۔تدفین میں شریک ہونے والا ہر شخص بے چین نظر آرہا تھا۔