ریاض۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب نے اپنے قبائلی ساتھی کا قتل کرنے کی پاداش میں ایک شخص کا سرقلم کردیا۔ اس سال سعودی عرب میں سزائے موت سنائے جانے والے درجنوں واقعات میں سے یہ تازہ واقعہ ہے اس کے خلاف حقوق تنظیموں نے احتجاج کیا ہے۔ ہادی بن رشید الدوساری سعودی شہری ہے جس نے اپنے ساتھی کو چھرا گھونپ کر ہلاک کیا تھا۔