سعودی عرب میں انسانی اعضا کی بارش

جدہ 5 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب کے شہر جدہ میں آج آسمان سے انسانی اعضا گرنے کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس کا کہنا ہے کہ شائد یہ ایک جہاز کے پہلوں میں پھنسے ہوئے فرد کی باقیات تھیں۔ پولیس ترجمان نواف بن ناصر البوق نے بتایا کہ دن میں ڈھائی بجے ایک فون کال سے انسانی اعضا گرنے کی اطلاع ملی تھی ۔ ابتدائی اشارے یہ ہیں کہ ایک طیارہ کے لینڈنگ گئیر سے شائد یہ باقیات گری ہوں۔ انہوں نے تاہم بتایا کہ اس معاملہ کی تحقیقات جاری ہیں۔