سعودی عرب میں امریکی سفارتخانہ چوتھے روز بھی بند

ریاض ۔ 18 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں امریکہ کا سفارتخانہ بعض سیکوریٹی وجوہات کی بناء پر لگاتار چوتھے دن آج بھی عوام کیلئے بند رہا ۔ سفارتخانہ کے پریس آفیسر چوہان شاموسیس نے کہا کہ ’’قونصل کی خدمات معطل رہیں لیکن سفارتخانہ کے دوسرے کام معمول کے مطابق جاری رہے‘‘۔ ریاض میں سعودی عرب کے سفارتخانہ کے علاوہ ظہران اور جدہ میں واقع قونصل حانوں میں ویزا کی اجرائی اور قونصل کی دیگر خدمات مسدود رہیں۔ سفارتحانہ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی سیکوریٹی تشویش کے سبب سفارتخانہ کو عوام کیلئے نہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔