ریاض۔ 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)جزیرہ نما عرب میں القاعدہ نے سعودی عرب کی یمن کی سرحد کے ساتھ واقع چوکی پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے اور اس حملے میں حصہ لینے والے جنگجوؤں کی تصاویر جاری کی ہیں۔یہ تصاویر ایک ویڈیو سے بنائی گئی ہیں۔ان میں بعض جنگجوؤں کے چہرے نظر آرہے ہیں اور وہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان واقع ایک بارڈر کراسنگ کی جانب گراڈ میزائل فائر کررہے ہیں۔ایک تصویر میں ایک یمنی جنگجو کمانڈر کسی صحرائی علاقے میں دوسرے جنگجوؤں کو تربیت دے رہا ہے۔